بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی کل سے عالمی عدالت میں سماعت

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس فائل فوٹو بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس

عالمی عدالت برائے انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پیر سے شروع ہوگا تاہم پاکستان نے مقدمہ کو موثر انداز میں لڑنے کیلیے قانونی تیاری کر لی۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے اور 21 فروری کو پاکستان بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دیں گے۔

اٹارنی جنرل کی قیادت میں سات رکنی پاکستانی وفد دی ہیگ پہنچ گیا۔ سفارتی محاذ پر ایک اہم کیس میں دونوں ممالک آمنے سامنے ہونگے۔

کیس میں 18فروری کو بھارت دلائل کا آغاز کریگا جبکہ 19فروری کو پاکستان دلائل دیگا۔

20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے اور 21 فروری کو پاکستان بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے قانونی جنگ کی بجائے عدالت میں لابنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store