بھارتی ہیکروں کے پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر حملے جاری

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی ہیکروں کی جانب سے پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر حملے جاری ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق دفتر خارجہ کو کئی ممالک سے ویب سائٹ نہ کھلنے ہونے کی شکایات موصول ہوئیں، تاہم وزارت کی آئی ٹی ٹیم سائبر حملے ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکروں نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کر کے وزیر اعظم عمران خان کی پروفائل بھی اڑا دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ نہ کھلنے کی شکایات ہالینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ اور سعودی عرب سے موصول ہوئیں، تاہم پاکستان میں ویب سائٹ ٹھیک چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک ایسے موقع پر سائبر حملہ کیا گیا جب بھارت، پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

بھارتی ہیکروں کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی بار پاکستانی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر حملے کیے جاچکے ہیں۔

جون 2017 میں بھارتی ہیکرز کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا تھا۔ بعد ازاں بھارتی ہیکروں نے مبینہ طور پر کراچی پولیس کی ویب سائٹ ہیک کی۔

install suchtv android app on google app store