حکومت نیب کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے: احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

احسن اقبال نے شہباز شریف کی رہائی پر حکومتی ردعمل کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات نے نیب کی ایسے ڈانٹ ڈپٹ کی جیسے وہ اسکے ماتحت ادارہ ہو۔ ثابت ہو گیا حکومت نیب کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  احسن اقبال نے شہباز شریف کی رہائی کے عدالتی فیصلہ کو میرٹ اور انصاف کی فتح قرار دے دیا۔ بولے نیب نے جو کارروائی کی وہ ٹھوس ثبوت کے بغیر کی تھی۔ حکومت کا شہباز شریف کی رہائی پر سیخ پا ہونا حیران کن ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا پی اے سی چیئرمین شپ پر حکومت نے بلاوجہ تنازعہ کھڑا کیا جو اس کے نابالغ ہونے کی نشانی ہے۔ شہباز شریف کی رہائی کے بعد حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کیونکہ آگے سمندر اور پیچھے کھائی ہے۔

احسن اقبال نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کا نواز شریف سے اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store