سعودی ولی عہد کی آمد، اسلام آباد کا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا

سعودی ولی عہد کی آمد، اسلام آباد کا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا فائل فوٹو سعودی ولی عہد کی آمد، اسلام آباد کا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، دو دن تک کسی قسم کا ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے، 16 فروری صبح دس بجے سے 17 فروری رات دس بجے تک یہ ٹریفک پلان نافذ العمل رہے گا۔

ٹریفک کی بروقت اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو چاہیے کہ اپنی گاڑیوں میں ٹریفک پولیس کا ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 92.4 ٹیون کرکے رکھیں اور ان دو دنوں میں بلا مقصد سفر سے گریز کریں۔

ٹریفک ذرائع کے مطابق روات ٹی کر اس سے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، کاک پل سے بجانب کرال چوک اسلام آباد ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

اسی طرح 26 نمبر چنگی سے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ کٹاریاں پل اور نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ سترہ میل ٹول پلازہ سے بجانب بجانب اسلام آباد مری روڈ اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ان دو دنوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، پابندی کا اطلاق 16 سے 17 فروری تک ہوگا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر استقبال کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کوگارڈ آف آنر پیش کیاجائےگا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کل دو روزہ دورے پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لئے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store