وفاقی کابینہ کا انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روزاسلام آباد میں ہوا۔ ایجنڈے میں شامل امور کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے اپنی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سمیت لیجسلیٹو کیسز کی ڈسپوزل کیلئے قائم کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ’انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا‘۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران سیکیورٹی اور مختلف معاہدوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات پیش کی گئیں اور کابینہ نے سعودی عرب کے توانائی کے شعبے میں 1.207 ارب ریال مالیت کے 5 منصوبوں کی توثیق کی جب کہ اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ولی عہد کے دورے سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب دیامر بھاشا سمیت توانائی کے مختلف منصوبوں میں سعودی عرب بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے کے پی ٹی ٹرسٹ میں سلطان علی الانہ کے استعفے اور عاطف باجوہ کو ممبر بنانے کی منظوری دی جب کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری کے ساتھ عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بینک کا صدر تعینات کرنے اور ای او بی آئی کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے انفرا اسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004 کی چھوٹ، پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم اور انسداد منشیات پالیسی 2018 کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store