میں کوئی ریلوے کا وزیر نہیں جو پیشگوئیاں کرتا رہوں: خورشید شاہ

خورشید شاہ فائل فوٹو خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا حکومت نے چھ ماہ میں کچھ ڈیلیورنہیں کیا، عمران خان کے پاس ایک سو پچپن ووٹ ہیں۔ جو سادہ اکثریت بھی نہیں۔

شہبازشریف کے معاملے پراپنا اصولی موقف سامنے رکھا۔ کیا پارلیمنٹ کونہیں پتا تھا کہ شہباز شریف پرنیب کے کیسز ہیں؟

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے حکومتی نمائندے طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، بتایا جائے کس نے این آر او مانگا ہے؟ خورشید شاہ نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ریلوے کا وزیر نہیں جو پیشگوئیاں کرتا رہوں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کواختیارات دیئے، ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا پہلا ویلفیئر پروگرام بھی پیپلز پارٹی نے دیا۔

install suchtv android app on google app store