بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیم فنڈ کے لئے کینیڈا میں ایونٹس کے انعقاد کا اعلان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیم فنڈ کے لئے کینیڈا میں ایونٹس کے انعقاد کا اعلان فائل فوٹو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیم فنڈ کے لئے کینیڈا میں ایونٹس کے انعقاد کا اعلان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تنظیم آئی ایم پاکستان 15 مارچ سے کینیڈا میں دیامربھاشا ڈیم فنڈ کے لئے مہم کا آغاز کرے گی۔ مختلف مقامات پر ایونٹس میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار خصوصی شرکت کریں گے۔

دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا اہم قدم، فنڈز جمع کرنے کیلئے کینیڈا میں پندرہ مارچ سے ایونٹس کے انعقاد کا اعلان، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تقریبات کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

تنظیم آئی ایم پاکستان کے بانی احمد سید نے میڈیا کو بتایا کہ اٹاوہ میں پہلے ایونٹ کی ڈیڑھ ہزار ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور آئی ایم پاکستان کے ریجنل سربراہ نیئر رضوی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ اکاؤنٹ شفاف طریقے سے چل رہا ہے۔ ایڈووکیٹ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر ایک قومی مقصد ہے اور وہ اس کیلئےکام کرتے رہیں گے۔

کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کا آغاز وسط مارچ سے ہو گا۔ آئی ایم پاکستان موومنٹ کے بانی احمد سید کہتے ہیں کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

install suchtv android app on google app store