آزاد اور سہل ویزا پالیسی کا مقصد کاروباری افراد اور سیاحوں کو خوش آمدید کہنا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چیئرمین ینگ پریذیڈینٹ آرگنائزیشن پاسکل جرکن نے پاکستان کو دنیا کے لئے کھولنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی جبکہ عمران خان نے کہا حکومت کی آزاد اور سہل ویزا پالیسی کا مقصد کاروباری افراد اور سیاحوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ینگ پریذیڈینٹ آرگنائزیشن کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچا تو وزیراعظم عمران خان نے استقبال کیا۔

چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل جرکن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشیرتجارت رزاق داؤد، چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ ہارون شریف بھی موجود تھے۔

غیر ملکی سیاحوں کےلئے پاکستان تک رسائی میں آسانی بہترین پالیسی ہے، پاسکل جرکن

پاسکل جرکن نے وزیراعظم عمران خان کو آرگنائزیشن کے دنیا بھرمیں نیٹ ورک سے آگاہ کیا اور پاکستان کو دنیا کے لئے کھولنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا غیر ملکی سیاحوں کےلئے پاکستان تک رسائی میں آسانی بہترین پالیسی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نےسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کا پوٹینشل اجاگر کیا اور کہا پاکستان میں سیاحت اور متعلقہ شعبے سرمایہ کاری میں نظر انداز رہے، حکومت منافع بخش کاروبار کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔

حکومت کی آزاد اور سہل ویزا پالیسی کا مقصد کاروباری افراد اور سیاحوں کو خوش آمدید کہنا ہے: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےپرخصوصی توجہ دےرہی ہے، حکومت نےآزاداورسہل ویزاپالیسی پیش کی ہے، اس پالیسی کا مقصد کاروباری افراد اور سیاحوں کو خوش آمدیدکہناہے۔

یاد رہے 24 جنوری کو وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے، سیاحوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو پُر کشش بنانا ہے، دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزے میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر خارجہ نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store