15فیصد پاکستانی خواتین اسٹاف آفیسرز امن مشنز میں تعینات

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 15فیصد پاکستانی خواتین اسٹاف آفیسرز امن مشنزمیں تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنزمیں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ 15فیصد پاکستانی خواتین اسٹاف آفیسرزامن مشنزمیں تعینات ہیں، اقوام متحدہ کا ہدف 18ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستے قیام امن کوششوں میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشنز میں دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن مشنزکے لیے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، امن مشنز کے بجٹ میں کمی سے قیام امن کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امن مشنزکا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایل او سی پرجنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کی مزید فعالیت پر بھی زور دیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کا 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

install suchtv android app on google app store