افغانستان میں قیام امن کیلئے ساری دنیا نے پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید کی ہے: شاہ محمود

افغانستان میں قیام امن کیلئے ساری دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید کی ہے: شاہ محمود فائل فوٹو افغانستان میں قیام امن کیلئے ساری دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید کی ہے: شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے ساری دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔

وزارت خارجہ میں امور خارجہ کی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ارکان کو حالیہ دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم باسیوں کے ساتھ اپنی سفارتی اخلاقی اور سیاسی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کے استعمال کی بجائے سیاسی مذاکرات کے ذریعے کوششوں کی حمایت کی ہے، اب ساری دنیا پاکستان کے نکتہ نظر کی تائید کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی اس مشترکہ ذمہ داری کو دوسرے علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔

مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس میں تارکین وطن کے ساتھ روابط بڑھانے کیلئے سیاحت تجارت، سرمایہ کاری، قانونی امداد اور تعلیم جیسے شعبوں پر توجہ پر زور دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store