شریف فیملی کی وعدہ خلافی سے سخت شرمندگی ہوئی، این آر او دلوانا بڑی غلطی تھی: لبنانی وزیراعظم

زیراعظم عمران خان کی لبنانی ہم منصب سعد الحریری سے ملاقات فائل فوٹو زیراعظم عمران خان کی لبنانی ہم منصب سعد الحریری سے ملاقات

وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ کہ شریف فیملی کو این آر او دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی، انہوں نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور لبنانی ہم منصب سعد الحریری کے درمیان گزشتہ روز دبئی میں مکالمہ ہوا۔

فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انھیں بتایا کہ پاکستان میں ایک بار پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف فیملی کو این آر او دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سعد الحریری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شریف فیملی کی وعدہ خلافی سے انہیں سخت شرمندگی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store