خواجہ آصف نظام منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، عثمان ڈار

خواجہ آصف نظام منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، عثمان ڈار فائل فوٹو خواجہ آصف نظام منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نظام منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، پارلیمانی روایات کی آڑ میں چوروں کو عہدے نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نظام کو منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، ن لیگ کے پاس اخلاقی اور سیاسی طاقت ختم ہوچکی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ شہباز شریف کی وفاداری میں قانون کو مذاق نہیں بننے دیں گے، ماضی میں سیاسی روایات مک مکا کی بنیاد پر بنائی گئی تھیں، وزیراعظم نے فیصلہ کرلیا ہے جو ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر خواجہ آصف کا بیان شرمناک ہے، وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس اپنی ذات کے لیے نہیں گئے ہیں، ملکی تباہ حال معیشت آپ جیسے حکمرانوں سے ورثے میں ملی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اپنی روزی روٹی بند ہونے پر انہیں ملک دیوالیہ ہوتا نظر آرہا ہے، 6 ماہ میں ملکی ترقی عقل کے اندھوں کو نظر نہیں آئے گی، اداروں کو جو نقصان اپوزیشن نے پہنچایا وہ ناقابل بیان ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ آصف ملک کے ناکام ترین وزیر خارجہ ثابت ہوئے، بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کا کوئی مقدمہ پیش نہیں کیا، ریاست کے انتظامی معاملات کا فیصلہ حکومت کا حق ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننے کی ضرورت نہیں ہے، خواجہ آصف وقت رہتے اپنے لیے وکلا کی ٹیم کا بندوبست کریں، انہیں پروڈکشن آرڈرز بھی نہیں مل سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store