‎حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور سربراہ آئی ایم سے سے ملاقات سے قبل اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی ہے۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی ہے تو پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں رچایا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا، بقول وزیرِ خزانہ، حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پہلی ہی شرائط مان لی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ‎حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی وفد دبئی روانہ ہوگیا جہاں وزیراعظم اور آئی ایم ایم کے سربراہ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store