حکومت نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے عوام کے سامنے جھوٹ بولا: مولانا فضل الرحمن

امیر جمعیت علمائے اسلام  مولانا فضل الرحمن فائل فوٹو امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے عوام کے سامنے جھوٹ بولا اور عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلیے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے عوام کے سامنے جھوٹ بولا لیکن حقائق چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آگئے۔

سی ٹی ڈی نے ایک ہنستے بستے گھرانے کو غم کدہ بنادیا ہے۔ عمران خان ماڈل ٹاؤن واقعے پر اس وقت کے حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ سانحہ ساہیوال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مالاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔

نئے نئے بجٹ پیش کرنے سے عوام پر مہنگائی ، بیروزگاری اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store