ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سوئس سفیر کا تجارتی امور پر اظہار خیال

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سوئس سفیر کا تجارتی امور پر اظہار خیال فائل فوٹو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سوئس سفیر کا تجارتی امور پر اظہار خیال

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اورسوئٹزرلینڈ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور شراکت داری کی حوصلہ افزائی کے لئے پارلیمانی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولے سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ گروپوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری اور تجارتی امورپراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈکے درمیان تجارت کاموجودہ حجم تقریباً ایک ارب بیس کروڑ ڈالرہے جس کا بڑا حصہ پاکستانی درآمدات پرمشتمل ہے۔

انہوں نے سفیر پرزور دیا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی طلب اوررسائی میں مدد کریں۔ سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک باہمی روابط اور تعاون سے اضافے سے بہت فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store