خانہ بدوشی مناسب نہیں، مجھے واپس جیل بھیجا جائے: سابق وزیراعظم نوازشریف

 سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نوازشریف

محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن سابق وزیراعظم دوسرے ہسپتال منتقلی کی بجائے جیل واپس جانا چاہتے ہیں اور انہوں نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو جواب دیا ہے کہ یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں، میں نے سامانا باندھ لیا، واپس جیل بھیجا جائے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق نوازشریف نے موقف اپنایا کہ پہلے بھی پی آئی سی جاچکا ہوں، پھر سروسز لایا گیا، تین بورڈ یہاں معائنہ کرچکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر نئے ہسپتال لے جانا چاہتے ہیں، یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں ، مجھے واپس جیل ہی بھیج دیا جائے ۔

یاد رہے کہ میڈیکل بورڈ نے دل کے ہسپتال منتقلی کی سفارش کی تھی اور بورڈ کی سفارش پر ہی محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ان کے کمرے کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store