سپریم کورٹ: جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف کھوسہ فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف کھوسہ

سپریم کورٹ نے جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

چیف جسٹس نے جھوٹی گواہی دینے پر ساہیوال کے رہائشی محمد ارشد کو بائیس فروری کو طلب کرتے ہوئے کہا ارشد نے ٹرائل میں جھوٹا بیان دیا، کیوں نہ کارروائی کی جائے، رات کو تین بجے کا واقعہ ہے کسی نے لائٹ نہیں دیکھی، یہ سب کچھ نچلی عدالتوں کوکیوں نظرنہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف کھوسہ کی ہدایت پر سپریم کورٹ کی جانب سے جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا گیا اور جھوٹی گواہی دینے پر ساہیوال کے رہائشی ارشد کو بائیس فروری کوطلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے کہا ساہیوال کے محمدارشد نے ٹرائل میں جھوٹا بیان دیا، محمدارشد کے خلاف جھوٹی گواہی پر کیوں نہ کارروائی کی جائے، سی پی او فیصل آباد جھوٹے گواہ محمد ارشدکی عدالت میں حاضری یقینی بنائیں۔

جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ رات کو 3بجے کا واقعہ ہے۔

کسی نے لائٹ نہیں دیکھی، ٹرائل کورٹ کی ہمت ہے انہوں نے سزائے موت دی، کمال کیا ہائی کورٹ نےکہ عمرقید کی سزا سنائی، تمام گواہان کہہ رہے تھے انہوں نے فائر ہوتے نہیں دیکھا، یہ سب کچھ نچلی عدالتوں کوکیوں نظرنہیں آتا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا 161 کے بیانات کےمطابق کوئی زخم نہیں، جوقومی رضاکار گواہ بنایا وہ پولیس کا گواہ ہے،3دن بعد میڈیکل ہوتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس میں کہا جس طرح رضاکارانہ گواہ بنا، اسی طرح رضاکارانہ جیل بھی جانا چاہیے، اسی گواہ کی کہنی پر خراش آئی اور اسی زخم کو فائر آرم انجری کہہ دیا گیا، اسی رضاکار سے جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائی کا افتتاح کرتے ہیں، ٹرائل کورٹ نے جھوٹی گواہی پر سزائے موت دی اور ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزم زوراور کو 7سال بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

یاد رہے ایک قتل کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے ماتحت عدالتوں پر افسوس ہوتا ہے، معاملات صحیح طریقے سےدیکھیں تو سپریم کورٹ تک نہ آئیں۔

اس سے قبل چیف جسٹس آصف کھوسہ نےفیصلہ سناتے ہوئے اہم ریمارکس دئیے تھے کہ اگر ڈرتے ہیں تو انصاف نہ مانگیں ، فرمان الہی ہے سچی شہادت کے لیے سامنے آجائیں، اپنے ماں باپ یا عزیزوں کے خلاف بھی شہادت دینے کے لیےگواہ بنو۔

install suchtv android app on google app store