حج سبسڈی ختم کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ 10سال خون چوسنے والی جونکیں ہیں: وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات فواد چوہدری فائل فوٹو وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حج سبسڈی ختم کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ 10سال خون چوسنے والی جونکیں ہیں، جونکوں کو ہٹا کر مسلنے تک 2 نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا اگر حج کی سبسڈی نہیں دے پارہے اور گیس مہنگی کرنا پڑی تواس کی وجہ یہ جونکیں جودس سال تک خون چوستی رہی، اس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے ، جب تک ان جونکوں کوہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دونہیں ایک پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوگا۔

گذشتہ روز حج اخراجات میں اضافے پر مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر فوادچوہدری نے جوابی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بہت خوشی ہوئی حج کیلئےآپ کا جذبہ دیکھ کر، وہ لوگ بھی حج سبسڈی پردکھی ہیں جن کو محلے کی مسجد کا محل وقوع نہیں پتا، آپ کی اطلاع کیلئے سعودی حکومت نے حج ٹیکسز اور اخراجات میں اضافہ کیا، ٹیکسز کی وجہ سےحج اخراجات میں ناگزیراضافہ ہوا۔ 

خیال رہے وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store