جنگی بنیادوں پر پانی کی بچت شروع کرنا ہوگی: سابق چیف جسٹس

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار فائل فوٹو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے ،جنگی بنیادوں پر پانی کی بچت شروع کرنا ہوگی، پوری قوم سے عرض کروں گا کہ اپنے گھر سے یہ بچت شروع کریں، حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کیے قوم کوآگاہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پورے ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، پانی حیات ہے اس کے بغیر زندگی کاتصورنہیں، پانی قدرت کاتحفہ ہے، جس سے زندگی جڑی ہے۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کی کمی سےمتعلق خطرناک دہانے پر ہے، پانی کی کمی کوکراچی میں محسوس کیا، کوئٹہ میں سماعت کررہا تھا تو پتہ چلا پانی کی سطح دو ہزار میٹر سے نیچے جا چکی ہے، اللہ نہ کرے اگر ہم نے اس کمی کو پورا نہ کیا تو کوئٹہ کے لوگوں کو وہاں سے ہجرت کرنا پڑ سکتی ہے۔

ہمیں پانی کےمسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی

جسٹس(ر) ثاقب نثار نے کہا اکستان اس وقت ایک ایسے دہانے پر بیٹھا ہے کہ ہمیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے، یہ مسائل چالیس سال سے چل رہے ہیں لیکن کوئی حکومت حل نہ کر سکی۔ بڑے ڈیم تو چھوڑ دیں چھوٹے ڈیمز کے لئے بھی کام نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لیے 3 اور پنجاب کیلئے 2 بڑے ڈیم کے آرڈر دیئے، راول ڈیم سے راولپنڈی کو پانی جاتا ہے، اس ڈیم کے اردگرد کئی ہاؤسنگ سوسائیٹیز بن چکی ہیں، جن کے فضلے سے ڈیم گندہ ہو چکا ہے اور یہ پانی راولپنڈی کے لوگوں کو پینے کیلئے دیا جارہا ہے۔

'دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم اپنے لئے پینے کے صاف پانی کا بندوبست نہیں کر سکے":سابق چیف جسٹس


 سابق چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم اپنے لئے پینے کے صاف پانی کا بندوبست نہیں کر سکے، اب یہ زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے، پانی کے وسائل بہت محدود ہیں، جب تک اس مسئلہ کی جانب نظر نہیں ڈالیں گے ہم پانی کی قلت کا شکار رہیں گے، انڈس واٹر ٹریٹی کے بعد تو ہمارے پاس پانی کے وسائل بہت ہی کم رہ گئے ہیں، کیا ہم اپنے ملک کو اتھوپیا بنانا چاہتے ہیں۔

جسٹس(ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمیں پانی کےمسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی، پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال پر ہمیں کام کرناہے، جنگی بنیادوں پر پانی کی بچت شروع کرنا ہو گی، پوری قوم سے عرض کروں گا کہ اپنے گھر سے یہ بچت شروع کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ واسا پانی کے لیے کم پیسے لے رہا ہے، واسا منرل واٹر کی کمپنیوں سےایک پیسہ نہیں لے رہا تھا، ایک حجت پوری کرنے کیلئے ایک پیسے کا چوتھائی قیمت لگائی، میں نے منرل واٹر اور بیوریجز پر ایک پیسہ قیمت لگائی، 8 بلین گیلن پانی منرل واٹر کمپنیاں زمین سے نکالتی ہیں۔

حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کیے قوم کوآگاہ کرے

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم کے لئے 9 ارب روپے جمع کرچکے ہیں، مجھے پتہ تھا ڈیم کے لئے پیسے پورے نہیں ہوں گے، ڈیم کی مہم چلانا اور آگاہی اصل مقصد تھا، چھوٹے چھوٹے بچوں نے میرے دفتر میں آ کر اپنی پاکٹ منی تک دی، ڈیم کیلئے جمع کیےگئے فنڈز کا سپریم کورٹ ضامن ہے، حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کیے قوم کوآگاہ کرے۔

install suchtv android app on google app store