حکومت عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتی ہے: وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات فواد چوہدری فائل فوٹو وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لئے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو اُنکے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

دریں اثناء اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، کینیڈا اور پاکستان کے عوام کے باہمی فائدے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈے کریسٹائین گیلمور سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور کینیڈا جمہوریت کے فروغ اچھا نظم ونسق یقینی بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کینیڈا کی ہائی کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافے کا خواہشمند ہے۔

install suchtv android app on google app store