ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے: صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن بچوں کے سامنے والدین کو شہید کیا گیا ان کے ذہن پر کتنے مضر اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے ذہنوں کی صورت حال کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے، حکومت بچوں کا خیال رکھے گی تاہم والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

 گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

install suchtv android app on google app store