وزیراعظم کا ساہیوال واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کا ساہیوال واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم فائل فوٹو وزیراعظم کا ساہیوال واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ساہیوال مین ایک مبینہ مقابلے میں چار افراد کے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کے حقائق کا سراغ لگانے کیلئے شفاف اور جامع تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے چاررکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کی سربراہی کریںگے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واقعے میں دو مرد اور دو خواتین سمیت چار افراد قتل اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store