چیف جسٹس پاکستان آصف کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ موجود نہیں: ترجمان سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان آصف  کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ موجود نہیں: ترجمان سپریم کورٹ فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان آصف کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ موجود نہیں: ترجمان سپریم کورٹ

ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، چیف جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاوٴنٹس جعلی ہیں۔

سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردی اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کاروائی اور سوشل میڈیا سے تمام جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

install suchtv android app on google app store