پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان اگلے مرحلے کے مذاکرات شروع کرانے کی کوشش کررہا ہے: قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان اگلے مرحلے کے مذاکرات شروع کرانے کی کوشش کررہا ہے اس طرح کے مذاکرات افغان حکومت، طالبان اور پورے خطے کے مفاد میں ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کے بغیر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں اورپاکستان سمجھتا ہے کہ پورے خطے میں امن کی بحالی ناگزیر ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پرپاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store