(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے جھگڑا دو لوگوں کیلیے این آر او مانگنے پر ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری فائل فوٹو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان سے جھگڑا دو لوگوں کیلیے این آر او مانگنے پر ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ماضی سے بہتر حالات میں جا رہا ہے، یہ ایکسپورٹ میں بہتری اورغیرملکی سرمایہ کاری کا سال ہوگا، پاکستان اس سال اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کرے گا، دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک میں انفراسٹرکچر سے ہٹ کر رئیل ایشوز پر کام شروع کر دیا ہے، کل 2019 کا سی پیک پلان متعارف کروایا جائے گا، ، سی پیک میں جو تبدیلیاں کی گئی ییں اس حوالے سے کل اہم اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بغیر ملک نہیں چلا کرتے جب کہ ہماری پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان پارٹیوں سے جھگڑا دو بڑے لیڈروں کو این آر او دینے کا ہے۔

install suchtv android app on google app store