پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کیلئے اپنافعال کرداراداکرتا رہے گا: صدر مملکت

پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کیلئے اپنافعال کرداراداکرتا رہے گا: صدر مملکت فائل فوٹو پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کیلئے اپنافعال کرداراداکرتا رہے گا: صدر مملکت

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کیلئے اپنافعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزاگارسز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے جاری مظالم کی طرف مبذول کرائی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کاقومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدارترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔صدرنے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزمیں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے عالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردارادا کیا ہے اور یہ امر اس کیلئے باعث افتخارہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے صدرنے کہا پاکستان چاہتا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کا یہ عمل اتفاق رائے کے ساتھ شروع کیاجائے جوتمام رکن ممالک کی امنگوں کاعکاس ہو۔

ڈاکٹرعارف علوی نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی موجودہ صدر کی قیادت میں ادارہ مزید مستحکم ہوگا اور تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیر سمیت تمام اہم اوردیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنافعال کرداراداکرے گا۔

install suchtv android app on google app store