وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ فائل فوٹو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نےآج اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں صنعتی شعبے، خصوصی اقتصادی زونز، مین ریلوےلائن ون منصوبے،زرعی اور سماجی و اقتصادی ترقی بنیادی ڈھانچے اور گوادر کی ترقی کے شعبوں میں پاک چین تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کو خصوصی اقتصادی زونز کے تیز تر بنیادوں پر قیام کےلئے چار ہفتے کے اندر جامع سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور زرعی شعبے میں پاک چین تعاون سے ملک کو ان شعبوں سے دستیاب مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔

عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store