اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی پاکستان پہنچ گئی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا فائل فوٹو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی پاکستان پہنچ گئی۔ ماریہ ایسپی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی ایشیائی ملک کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی نومنتخب صدر ماریہ ایسپی نوزا آج پاکستان پہنچ گئی، صدر جنرل اسمبلی 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔

ماریہ ایسپی نوزا اپنے پانچ روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی سے خصوصی ملاقات کریں گی۔

جنرل اسمبلی کی صدر اپنی سرکاری مصروفیات کے علاوہ خواتین کے پارلیمانی گروپ کی ارکان اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سے ملاقات کریں گی اور پاکستان امن مشن کے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کریں گی۔

 

install suchtv android app on google app store