گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈنگ پر چالان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈنگ کے پر چالان فائل فوٹو گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈنگ کے پر چالان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈنگ کے باعث چالان ہوگیا۔ گورنر سندھ نے موقع پر ہی چالان جمع کروادیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کلر کہار کے مقام پر اوور سپیڈنگ کے باعث چالان کیا گیا۔ گورنر سندھ نے موقع پر ہی چالان کی رقم جمع کروائی اور ساتھ موٹر وے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی نظر میں موٹر وے پر سفر کرنے والے تمام لوگ برابر ہیں۔ موٹروے قوانین کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں برتی جاتی۔

install suchtv android app on google app store