کسی وزیر کی خواہش پر آصف علی زرداری، مراد علی شاہ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا: نیب

کسی وزیر کی خواہش پر آصف علی زرداری، مراد علی شاہ  کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا: نیب فائل فوٹو کسی وزیر کی خواہش پر آصف علی زرداری، مراد علی شاہ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا: نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی وزیر کی خواہش پر سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیورو کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول تاحال موصول نہیں ہوئیں، مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

نیب نے اس ضمن میں سست روی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ، آئین و قانون کے مطابق کام کرنے پر یقین رکھتا ہے جبکہ قانونی موشگافیوں کو حل کرنے میں وقت اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک وفاقی وزیر کی جانب سے نیب میں زیر تحقیقات ایک کیس کے سلسلے میں میڈیا کو دیئے گئے مختلف بیانات اور انٹرویوز کا متن پیمرا سے طلب کیا گیا ہے، تاکہ ان کا ہر پہلو سے گہرائی سے جائزہ لیا جائے۔

نیب نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ کہیں یہ بیانات اور انٹرویوز نیب پر بلاواسطہ یا بالواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں یا نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میں حائل تو نہیں ہو رہے۔

install suchtv android app on google app store