حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، مصدق ملک

حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں،  مصدق ملک فائل فوٹو حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، مصدق ملک

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ آپ کو حکومت نہیں چلانا آتی تو چھوڑ دیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں چھ ماہ کے دوران تین بجٹ آئے، حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، ، ہم نے ترقی کی رفتار 5.8 پر چھوڑی ، اب 3 فیصد پر آ گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کاایسا رویہ ہم نے کسی آمرکےدور میں بھی نہیں دیکھا، قرضوں کے باوجود ہم نے ملک چلایا، اگرآپ نہیں چلاسکتے توحکومت چھوڑ دیں۔ ن لیگ کی حکومت نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ ہمارے دور میں قرض حرام تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں حلال ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے تمام منصوبے انصاف پر مبنی تھے، سی پیک کی سڑک جہاں سےگزری لوگوں کو روزگار ملا، ہم نے ترقی کی رفتار 5.8 پر چھوڑی، اب 3 فیصد پر آ گئی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے ملک میں بے جا معاشی عدم استحکام پیدا کر دیا، آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں۔ حکومت نے بجلی اورگیس کےٹیرف بڑھائے ہیں تاہم منی بجٹ عوامی بجٹ ہونا چاہیے ورنہ حکومت جس راستے آئی ہے اسی راستے سے واپس چلی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی عدم استحکام ختم ہو گیا ہے تو جو 14ارب صحت کے بجٹ سےکاٹے تھے وہ واپس کردیں۔

install suchtv android app on google app store