سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری فائل فوٹو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکبا دی۔

سعودی وزیراطلاعات ترکی الشبانہ نے فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، دونوں ممالک میں باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

حکومت کی جانب سے سعودی شہزادے کو دورے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ 

ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جبکہ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہوگی

install suchtv android app on google app store