نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اپیل کیساتھ سنی جائے گی، عدالتی حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن پرحکم سناتے ہوئے کہا نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اپیل کیساتھ سنی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ رٹ پٹیشن پر مختصر حکم نامہ جاری کردی، مختصر حکم نامے پر جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق کے دستخط موجود ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوئے کہا نوازشریف کی سزا معطلی اورضمانت کی درخواست اپیل کیساتھ سنی جائےگی جبکہ سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اور اپیل کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجاری حکم نامے پرخواجہ حارث کی حاضری لگادی گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کیس کی آئندہ سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا، وکیل صفائی خواجہ حارث کےدلائل پر عدالت نے قراردیا تھا کہ اپیل مقرر ہونے تک درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکتی، ہائی کورٹ مناسب حکم جاری کریں گے۔

نوازشریف نےاپیل میں استدعا کی تھی کہ سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ ہونے تک سزامعطل کر کے ضمانت دی جائے۔

خیال رہے 5 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کے لئے نوازشریف کی رٹ پٹیشن پررجسٹرارآفیس کے اعتراضات ختم کرکے کلیئر قرار دیتے ہوئے 32 نمبر الاٹ کیا گیا تھا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلے دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا، بعدازاں ان کی درخواست پر انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیریہ ریفرنس میں اپنی سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کی تھی، ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی اور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے نواز شریف کی درخواست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے اعتراضات دور کرکے رجسٹرار آفیس میں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store