آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، افتخار درانی

آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، افتخار درانی فائل فوٹو آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، افتخار درانی

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی رہنما دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔

افتخار درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج عالمی رہنما پاکستان سے بزنس کرتے ہیں، ہم ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔

خیال رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے آج پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔ معزز مہمان پاکستان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کو ایئر پورٹ پر خود رسیو کیا اس دوران انھیں‌ 21 توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی۔

محمد بن زید النیہان اس سے پہلے 2007ء میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ وہاں مقیم 16 لاکھ پاکستانی سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

شیخ محمد بن زیدالنہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور معروف شاہراہوں پر دونوں ملکوں کے پرچم آویزاں کئے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store