ایف آئی اے کی اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

ایف آئی اے نے اصغر خان  کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش سپریم کورٹ میں جمع کروا دی فائل فوٹو ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

ایف آئی اے نے اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

ایف آئی اے نے کہا ہے نہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر اصغر خان کیس کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ایف آئی اے رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ فوجداری کارروائی کی جائے، جن سیاستدانوں پر الزام تھا، انہوں نے بھی رقم کی وصولی سے انکار کر دیا ہے جبکہ اہم گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

متعلقہ بنکوں سے پیسہ اکاونٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ بھی نہیں ملا، معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے اس لئے کیس کی فائل بند کر دی جائے۔

واضح رہے کہ اصغر کیس میں نواز شریف، شہباز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت نامور سیاستدانوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990 کے الیکشن میں پیسہ لیکر الیکشن میں دھاندلی کروائی، سپریم کورٹ نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store