سپریم کورٹ کافیصل رضا عابدی کی معافی پر فیصلہ

سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی فوٹو فائل سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی کی درخواست کی سماعت کی۔

وکیل فیصل رضا عابدی نے کہا کہ فیصل رضا عابدی نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق سینٹر کو قبول کی معافی قبول کی جائے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ جائز تنقید پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا،تنقید ایک حد تک ہونی چاہئے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہمارے سامنے معافی کی صرف ایک درخواست تھی،تھوڑی سی احتیاط کرلیا کرلیں۔

سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی،سپریم کورٹ نے کہا کہ معافی قبول ہونے کا دیگر مقدمات پر اثر نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store