پاکستان کی مقبوضہ کشمیر نہتے عوام کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر نہتے عوام کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت فائل فوٹو پاکستان کی مقبوضہ کشمیر نہتے عوام کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں براہ راست بھارتی فائرنگ میں چودہ بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور دوسو افراد کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شہید کیے گئے افراد میں تین ماہ کے بچے کا والد بھی شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھارہ ماہ کی بچی حیبہ کو نابینا کرنے سے لے کر چودہ برس کے کشمیری نوجوانوں کو قتل کر دینا روز کا معمول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پشت پناہی سے ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے انسانی حقوق کے بارے میں ہائی کمشنر کے انکوائری کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔

install suchtv android app on google app store