رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے فائل فوٹو رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم موسیٰ خیل علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال کے زیر علاج تھے ،قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے۔

مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اعظم موسیٰ خیل کی تدفین موسیٰ خیل میں کی جائے گی۔

واضح رہے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل 2015ء میں سینیٹر بنے تھے۔ان کا تعلق بلوچستان کی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے تھا۔

install suchtv android app on google app store