وزیراعظم کی بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت فائل فوٹو وزیراعظم کی بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہماری سیکورٹی اہلکاروں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کئے جانے تک ان کا تعاقب کیاجائے گا۔

install suchtv android app on google app store