مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے: شیریں مزاری

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے: شیریں مزاری فائل فوٹو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے: شیریں مزاری

انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے تناظر میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پرمرکز نگاہ بن گیا ہے۔

وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کوعالمی سطح پراجاگر کرنے سے متعلق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے فعال لائحہ عمل کی ضرورت ہے اور کشمیریوں کے مسلسل قتل عام کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں نے نسل درنسل قربانیاں دی ہیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ کشمیریوں کی آبادی کے اعدادوشمار کو دستاویزی شکل دینی چاہیے کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس سے استصواب رائے کانظریہ مکمل طورپرتبدیل ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store