سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ملک ترقی نہیں کرتے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں پرانحصار ترک کر کے ایک خود مختار ملک بننا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا وژن پاکستان کو خود مختارملک بنانا ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آیا، تو خواہش تھی کہ پاکستان سے غربت ختم ہو، ہمیں دوسروں کے حصار سے نکلنا ہوگا، سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ملک ترقی نہیں کرتے، ہاتھ پھیلانے والا ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ناجائز طریقے سے پیسہ بنانا اور ٹیکس چوری کرنا گناہ ہے، بیوروکریسی میں اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کے لئے ہر طریقہ اختیار کریں گے، اس ضمن میں‌ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرنظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چین نے 30 سال میں 70 لاکھ لوگوں کو غربت سے نکالا، ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store