پاک بحریہ نے جدید ATR طیارے اور سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنے بحری بیڑے میں شامل کر دئے

پاک بحریہ نے جدید ATR طیارے اور سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنے بحری بیڑے میں شامل کر دئے فائل فوٹو پاک بحریہ نے جدید ATR طیارے اور سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنے بحری بیڑے میں شامل کر دئے

پاک بحریہ نے موثر کارروائی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بحری اور جدید ATR فضائی طیارے اور سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنے بیڑے میں شامل کئے ہیں۔

اس سلسلے میں پی این ایس مہران میں ایک باوقار تقریب ہوئی۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے۔

بحریہ کے زیر استعمال آنے والا فضائی طیارہ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے جس سے موجودہ بحری جنگی ضروریات سمیت بیڑے کی پیشہ وارانہ فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

برطانیہ سے حاصل کئے گئے دو سی کنگ ہیلی کاپٹروں سے خصوصاً فوجیوں کے تبادلے میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایک ہیلی کاپٹر کا مقصد سمندر میں تلاش اور بچائو کے مشن میں حصہ لینا ہے جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر فوجیوں کی نقل مکانی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

پاک بحریہ نے آج اپنے فضائی عملے کی تربیت کے لئے جدید آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے بیڑے میں شامل کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جدید ہیلی کاپٹروں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا جس کا مقصد قومی مقاصد کا حصول ، بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام اور اپنے اہم بحری مفادات کا تحفظ ہے۔

install suchtv android app on google app store