پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں عہدے پر ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا اور بطور ایم این اے کام کروں گا۔ متن کے مطابق انہوں نے کہا کہ مرکز میں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا اور پارلیمانی سیکریٹری بنانے سے پہلے بھی رائے نہیں لی گئی۔

خیال رہے کہ راجہ ریاض نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں سیاست میں باقاعدہ حصہ لینا شروع کیا۔ راجہ ریاض بطور قانون ساز 1993 پہلی بار رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ صدر فاروق لغاری کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کی برطرفی تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔دوسری بار وہ 2000 میں رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 2008 کے انتخابات میں انہیں تیسری بار فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے کامیابی حاصل ہوئی۔

2008 کے انتخابات کے بعد ان کی سیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا اور پیپلز پارٹی نے انہیں پنجاب اسمبلی میں اپنا پارلیمانی قائد مقرر کیا۔ 2011 میں جب پی پی پی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تو راجہ ریاض کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔ وہ 2013 تک صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے۔

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی رکینت کے لیے انتخابات میں ان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد الیاس انصاری کے مقابلے میں بہت بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ پی پی-65 پر عام انتخابات میں مسلم لیگ کے حاجی محمد الیاس انصاری کو 64645 ووٹ ملے تھے۔ راجہ ریاض نے 17571 اور تحریک انصاف کے حماد خان نے 14654 ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2018 کے عام انتخابات میں راجہ ریاض تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 فیصل آباد سے کامیاب ہوئے۔

install suchtv android app on google app store