مسافروں کو ریلوے اسٹیشنز پر ہر قسم کی سہولیتں ملیں گی: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹٓو شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسافروں کو اسٹیشنز پر ہر قسم کی سہولیتں ملے گی، ہر ڈویژن میں آئی ٹی بورڈ بنا رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر فارمیسی شاپس کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 70 سال سے بیکار پڑی بوگیوں کو بھی فروخت کر رہے ہیں، رحمان بابا ایکسریس کا کرایہ 1350 روپے ہیں،2 مال گاڑیوں کا اس ماہ افتتاح کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی، ہماری ساری توجہ فریٹ پر ہے، عوام نے اعتماد کیا، انقلاب لے کر آئیں گے، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا مسافر ٹرینون کی چھت پر بیٹھ کر سفر نہ کریں، تمام ریلوے ٹریک تبدیل کریں گے، ریلوے کیلئے خود انحصاری کی پالیسی کو اپنایا ہے۔

install suchtv android app on google app store