الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی

پاکستان مسلم لیگ نون سب سے امیر جماعت نکلی۔ تحریک لبیک پاکستان کے پاس صرف 30 ہزار 250 روپے کے اثاثے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون سب سے امیر جماعت ہے جو 22 کروڑ اکیس لاکھ 16 ہزار 406 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اثاثے 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے، پاکستان پیپلز پارٹی 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے اثاثے 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے ہیں۔

جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 روپے، مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے، پاک سرزمین پارٹی کے 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے جبکہ پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ 10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے پاس 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے پاس صرف 30 ہزار 250 روپے کے اثاثے ہیں۔

install suchtv android app on google app store