وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاکستان کی باضابطہ دعوت

وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاکستان کی باضابطہ دعوت فائل فوٹو وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاکستان کی باضابطہ دعوت

ہائی کمشنرنفیس زکریا نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی، وزیراعظم مہاتیرمحمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔

ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سےمطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا برآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے

وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دورہ ملائیشیا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیا، ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا۔
پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کی روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کےجزوی خاتمہ کا معاہدہ بھی ہوا، ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا گیا اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے او آئی سی کا کردار بھی زیر غور آئے۔

بعد ازاں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

install suchtv android app on google app store