روسی فوجی وفد کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ، وفد کو پاک افغان بارڈر صورتحال سے متعلق آگہا کیا

روسی فوجی وفد کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ فائل فوٹو روسی فوجی وفد کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمودسے روس کے وائس ایڈمرل نے ملاقات کی ہے، روسی وفد نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کی فوج کا 6 رکنی وفد پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے، وفد کی قیادت روسی فوج کے وائس ایڈمرل اوسیپوف ایگور ولادیمیرووچ کر رہے ہیں۔ وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمودسے ملاقات کی جہاں انہیں دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی، روسی وفد کو پاک افغان بارڈرکی صورتحال اور باڑ لگانے سے متعلق بھی آگہی دی گئی۔

کور ہیڈکوارٹرز پشاور آمد سے قبل وائس ایڈمرل اوسیپوف ایگور ولادیمیرو وچ نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اور شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے وفد نے ضلع خیبر کا بھی دورہ کیا۔

install suchtv android app on google app store