دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، عسکری، معاشی اور سماجی شعبوں میں بھاری قیمت ادا کی، علاقائی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں، ملک کی عزت اور سلامتی اولین ترجیح ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے کسی اور ملک سے زیادہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عسکری، معاشی اورسماجی شعبوں میں بھاری قیمت ادا کی، ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store