یہ نہیں دیکھنا دنیا کیا کہہ رہی ہے، صرف اپنے مفادات دیکھنا ہیں: شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے چاہییں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہم نے دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ انٹرویو میں پاکستان پر الزامات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ٹوئٹر پر بیان بازی ہوئی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store