آئی ایم ایف نے پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی

آئی ایم ایف نے  پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی فائل فوٹو آئی ایم ایف نے پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی

آئی ایم ایف نے قرض دینے کے عوض پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں سمیت سی پیک کے تحت قرضوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ذرائع  کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پروگرام کے لیے ایم ای ایف پی کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی جب کہ آئی ایم ایف نے نئی شرائط و تجاویز بھی پیش کیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین اور متحدہ عرب امارات سے طے پانے والے معاہدوں اور سی پیک کے تحت چین کے ساتھ مالی معاونت کی تمام تفصیلات فراہم کرے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف سے اختلاف برقرار ہیں اور آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم روپے کی قدر میں کمی مرحلہ وار اور جون تک ہوگی۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کی بھی تجویز دی ہے جب کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹیکس دینے والے ہر شخص کا ہرسال آڈٹ کیا جائے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 47 سو ارب سے زائد مقرر کیا جائے، ریونیو میں شارٹ فال پورا کرنے کے لیےعملی اقدامات کیے جائیں۔

install suchtv android app on google app store